2026 Ramadan: Food Delivered in Ramadan

2026 Ramadan: Food Delivered in Ramadan

شکر الحمدللہ!  رمضان المبارک کے  بابرکت مہینہ  پر ہمایوں خالد فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق خاندانوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ اس موقع پر تقریباً 80 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے تاکہ وہ اس مقدس مہینے میں آسانی کے ساتھ اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔

تقسیم کیے گئے راشن میں آٹا، گھی، چاول، مختلف اقسام کی دالیں، کوکنگ آئل، چینی، چائے کی پتی، صابن، سرف، مچھر دانیاں اور دیگر ضروری اشیائے خوردونوش شامل تھیں۔ اس کے علاوہ چھوٹے بچوں کے لیے دودھ کے پیکٹ بھی فراہم کیے گئے تاکہ ان کی غذائی ضروریات کا بھی خیال رکھا جا سکے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس چھوٹی سی کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ 🤲

Popular Categories: