2025 Flood Relief: Aid Delivered to Ali Pur
الحمدللہ! ہمایوں خالد فاؤنڈیشن علی پور میں سیلاب متاثرین کے درمیان راشن بیگز، بستر اور چارپائیاں تقسیم کر رہی ہے۔
ہماری ٹیم نے مستحق خاندانوں کو خود تلاش کیا اور کیمپ میں لا کر ان تک یہ امداد پہنچائی۔
خوشی کی بات ہے کہ ہر ضرورت مند خاندان تک خشک راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔
آج ہم نے 200 سے زیادہ خاندانوں کو راشن تقسیم کیا ہے اور مزید مستحق خاندانوں کو تلاش کر کے ان تک بھی یہ امداد پہنچائی جائے گی۔
یہ عمل ان شاء اللہ آپ کے تعاون سے اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔
یہ تمام کام صرف اور صرف اللہ کی مدد اور آپ سب کی دعاؤں سے ممکن ہوا ہے۔
بے سہارا لوگوں کا سہارا بننے والوں کے لیے ان مظلوم دلوں کی بے شمار دعائیں ہیں،
اور ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو مزید قبول فرمائے گا اور اجر عطا کرے گا۔ ان شاء اللہ